Ja Ali Asghar Ja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Ali Shanawar
عاشور کے دن علی اصغر کو ماں رو رو کر سمجھاتی ہے تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
تجھے لاج میری رکھنا ہے تجھے بابا سنگ جانا ہے تجھے آخری جنگ لڑنا ہے
اس دن کے لیے ہی ماں تیری تجھے کرب و بلا میں لائی تھی
اس دن کے لیے ہی بیٹا تجھے ناز سے ماں نے پالا ہے
تو ماں کا راج دلارا ہے تو سب کی آنکھ کا تارا ہے
تو شیر خدا کا پوتا ہے تیرا نام علی ہے بیٹا
آ لال تیرے کپڑے بدلوں مقتل کے لیے تیار کروں
آ چہرہ چوم لوں تیرا جی بھر کے دیکھ لوں بیٹا
کبھی گود میں زینب لیتی ہے کبھی پیار سکینہ کرتی
خیموں میں شور ہے برپا تو سب کی دعا لیتا جا
میداں میں علی بن کر جانا بابا کی نصرت فرمانا
شیر کا تو ہے بیٹا عباس چچا ہے تیرا
ہر ماں نے دی قربانی ہے تجھے میری لاج نبھانی ہے
جب ظالم تیر چلائے بابا کو نہ لگنے پائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.