Sarapa noor ka paikar bana ke bheja hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
سراپا نور کا پیکر بنا کے بھیجا ہے
خود اپنی ذات کا مظہر بنا کے بھیجا ہے
مجھے خدا نے پیمبر کی آبرو کے لیئے
جواب طعنہ ابتر بنا کے بھیجا ہے
قسم سے گودی حیدر میں رب حیدر نے
مجھے بھی دوسرا حیدر بنا کے بھیجا ہے
برائے زینت گلزار فاطمہ زہرا
خدا نے مجھ کو گل تر بنا کے بھیجا ہے
علی سے شیر کا معیار سامنے رکھ کر
پھر اس پہ عین برابر بنا کے بھیجا ہے
لعین شام کے تن سے جو سر اتارے گا
قلم کو میں نے وہ خنجر بنا کے بھیجا ہے
یہ صلح نامہ نہیں کربلا ہے کاغذ پر
یہ طرز جنگ بہتر بنا کے بھیجا ہے
خدا نے کھینچ کے سب دشمنان زہرا کو
دیار نار میں بندر بنا کے بھیجا ہے
وفا کے رب نے ثنائے حسن میں خود احمد
ہر ایک لفظ کو گوہر بنا کے بھیجا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.