Mujhe Rasool Ki Tabeer Khawab Kehte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
مجھے رسول کی تعبیر خواب کہتے ہیں
مجھے بتول کا پہلا گلاب کہتے ہیں
علی کے بعد محمد کا جانشیں میں ہوں
مجھے حسین بھی عالی جناب کہتے ہیں
میں مرتضی کا پسر ہوں بتول زادہ ہوں
مجھی کو ابن رسالت مآب کہتے ہیں
ضیائے حیدر کرار کا میں وارث ہوں
تمام نور مجھے آفتاب کہتے ہیں
نصاب کرب و بلا لکھنے والا میں ہی ہوں
حسینی جنگ کو میری کتاب کہتے ہیں
مرا قلم نہیں یہ ذوالفقار ہے لوگو
جسے عدوے خدا پر عذاب کہتے ہیں
مری زباں پہ فصاحت بھی ناز کرتی ہے
ہر ایک لفظ کو میرے خطاب کہتے ہیں
مرا وجود ہے تفسیر سورہء کوثر
مجھے خدا کا حسیں انتخاب کہتے ہیں
مزا تو تب ہے تری شاعری کا اے احمد
امام کہہ دیں بہت لا جواب کہتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.