Aye Nehr-e-Alqama
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے نہر علقمہ
آج بھی اس بیکسی پر رو رہی ہے کربلا
علقمہ بہتی رہی اور قافلہ پیاسہ رہا
پیاسہ تھا تیرے سامنے کنبہ رسول کا
اے نہر علقمہ تیرا مہمان تھا حسین
کیوں تیرے پاس رہ کے بھی اس کو ملا نہ چین
تجھ سے ہے یہ گلہ اے نہر علقمہ
خیمے تھے اہل بیت کے کتنے تیرے قریب
پیاسے ہی تیرے سامنے وہ مر گئے غریب
روتی تھی کربلا اے نہر علقمہ
مشکیزہ جس کے ہاتھ میں تھا دوش پر علم
ساحل پہ تیرے آئے تھے عباس کے قدم
رتبہ تجھے ملا اے نہر علقمہ
سوکھی پڑی تھی مشک سکینہ ترائی میں
دو بوند پانی کیا نہ تھا ساری خدائی میں
ہائے تو نے یہ کیا کیا اے نہر علقمہ
اک بیکسی سی اہل حرم پر تمام تھی
کتنی اداس شام غریباں کی شام تھی
اے وا مصیبتا اے نہر علقمہ
نوحوں میں ہیں جو تذکرہء علقمہ ہلال
چاروں طرف ہے آج بھی اک ماتم ملال
جاری ہے یہ عزا اے نہر علقمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.