Chalta Rahe Yeh Karwan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
حسین یاحسین یاحسین یاحسینا
سینوں میں غم ہو سر پہ علم ہو
بڑھتا قدم ہو ماتم نہ کم ہو
چلتا رہے یہ کارواں
بڑھتا رہے یہ کارواں
یہ کارواں ہے اہل عزا کا
یہ کارواں ہے کرب و بلا کا
سر پہ علم ہے شاہ وفا کا
یہ سلسلہ ہے صبر و رضا کا
جب تک یہ دم ہو مولا کا غم ہو
غم یہ نہ کم ہو ہر آنکھ نم ہو
مشک و علم ہو پاسباں
اس کارواں کا حسین رہبر
شامل ہیں اس میں شہ کے بہتر
جن و ملک بھی چلتے ہیں مل کر
شامل ہیں ہم بھی ادنی سے نوکر
بزم عزا ہے راہ وفا ہے
سب کی صدا ہے سب کی دعا ہے
روشن رہے یہ کہکشاں
سلام تم پر حسین والو
اے عزادارو اے غم گسارو
علی و زہرا کے جانثارو
عشق نبی کے روشن ستارو
اے پرسہ دارو اے سوگ وارو
غازی کے پیارو شہ کے دلارو
تم پر خدا ہو مہرباں
حسین مولا کا قافلہ ہے
مجلس و ماتم کا سلسلہ ہے
نبی کے گھر کا یہ تذکرہ ہے
حسینیت کا حامی خدا ہے
یا رسول اللہ یا نبی اللہ
ہم سب کے آقا دامن تمہارا
حسینیوں کا سائباں
حسین کا غم زندہ رہے گا
ماتم زمانہ کرتا رہے گا
فرش عزا تو بچھتا رہے گا
حسینی پرچم اونچا رہے گا
یہ عزاداری یہ پرسہ داری
گھر گھر ہے جاری گریہ و زاری
نوحہ کناں ہیں دو جہاں
کیا شان ہوگی اس کارواں کی
جب ہوں گے شامل امام مہدی
شرف زیارت ہوگا ہمیں بھی
ماتم بھی ہوگا مجلس بھی ہوگی
ہم دیں گے پرسہ کرب و بلا کا
ہر بے خطا کا ہر بے ردا کا
مولا بھی ہوں گے درمیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.