Loh ki, alfaaz ki, zair o zabar ki eid hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
لوح کی، الفاظ کی، زیر و زبر کی عید ہے
’ن‘ کی اور والقلم کی ہر سطر کی عید ہے
پھر اندھیرے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جابجا
دہر میں اک بار پھر وقت سحر کی عید ہے
آج طے ابتر ہے پیغمبر کا ہر دشمن سنو
آج پیغمبر کے ہاں پہلے پسر کی عید ہے
ہے نزول ناطق قرآن قرآنوں کے گھر
آج یعنی فاطمہ زہرا کے گھر کی عید ہے
ساعتوں، گھڑیوں کی خوشیاں دیدنی ہیں دیدنی
پندرہویں رمضان کی تو ہر پہر کی عید ہے
لؤلؤئے والقدر کی پر نور آمد کا ہے دن
گلشن کوثر کے ہر برگ و شجر کی عید ہے
آج یوم مرگ اعدائے محمد ہے سنو
آج حیدر کے دل و جان جگر کی عید ہے
کل خلائق محو مدحت ہیں برائے مجتبی
ہر زمیں، ہر آسماں، ہر بحر و بر کی عید ہے
ابر نیساں خوب احمد آپ پر برسا ہے آج
آج معراج سخن کے اس سفر کی عید ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.