Kis Haal Mein Maqtal Mein Tha Shabbir Ka Lasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Joan Rizvi
کس حال میں مقتل میں تھا شبیر کا لاشہ زینب کو خبر ہے
پیوست کہاں تیر تھے کس کس جگہ نیزہ زینب کو خبر ہے
زلفوں سے اٹھاتے تھے لعیں جب سر شبیر سہتی رہی ہمشیر
کس کس نے اٹھایا اسے کس کس نے گرایا زینب کو خبر ہے
تھی چند قدم دور بہن خیمے کے در پر تھا حلق پہ خنجر
خنجر تلے مظلوم نے کس کس کو پکارا زینب کو خبر ہے
مقتل میں لعیں آیا تو موجود تھی بیٹی جو باپ سے لپٹی
کس طرح کیا دونوں کو ظالم نے علیحدہ زینب کو خبر ہے
شہ کہتے تھے ہر ضرب پہ جب ہائے برادر اے میرے دلاور
ہر ضرب پہ تڑپا کوئی لاشہ لب دریا زینب کو خبر ہے
خیموں میں لگی آگ تو شعلوں سے گزر کر بے مقنع و چادر
کس طرح سے سجاد کو شعلوں سے نکالا زینب کو خبر ہے
بے گور و کفن چھوڑ دیا لاشہ بے سر روئی نہ لپٹ کر
کیا صبر کی معراج ہے یہ ثانی زہرا زینب کو خبر ہے
جس کے بنا شبیر کا کٹنا نہ تھا اک پل آنکھوں سے ہے اوجھل
زخمی دل شبیر ہے اکبر سے زیادہ زینب کو خبر ہے
محسن ابھی لکھا ہے مصائب کا خلاصہ دل پھٹتا ہے میرا
تفصیل مصائب کی ہے زہرا کو خبر یا زینب کو خبر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.