Mara hai musallay pe Muhammad ke akhi ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
مارا ہے مصلے پہ محمد کے اخی کو
تڑپایا گیا کوفے میں اولاد نبی کو
برباد کیا فاطمہ زہرا کو دوبارہ
پھر چھینا گیا آل محمد کا سہارا
تڑپایا گیا قبر میں پھر بنت نبی کو
بیٹوں کا سہارا لیئے گھر آتے ہیں مولا
کیوں بیٹیوں کے سامنے گھبراتے ہیں مولا
کیا ہو گیا ہے فاتح خیبر سے قوی کو
زخمی ہے بہت زینب و کلثوم کا بابا
مظلوم بہت ہے شہ مظلوم کا بابا
امت نے ستایا ہے رلایا ہے علی کو
روتے ہیں علی زینب و کلثوم کی خاطر
بے پردگی عترت معصوم کی خاطر
ہاں سوچتے ہیں شام کے بازار و گلی کو
دم توڑ دیا حیدر کرار علی نے
انسانیت کے مونس و غم خوار علی نے
ہائے جہاں نے کھو دیا حیدر سے ولی کو
عباس کا دل خون ہوا جاتا ہے پھٹ کر
غش کھا رہی ہیں زینب و کلثوم برابر
کس طرح سے دیکھے بھلا بہنوں کی غشی کو
اکیسویں رمضان کا منظر ہی جدا ہے
اک فرش عزا آج جہاں بھر میں بچھا ہے
صدمہ ہے بہت احمد تمثال سبھی کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.