Mehrab mein khoon behta hai Ahmed ke wasi ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Razi Naqvi
محراب میں خوں بہتا ہے احمد کے وصی کا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
جبریل یہ دیتے ہیں صدا ارض و سماء میں، کچھ دن کے ہیں مہمان علی دار فنا میں
بے جرم و خطاء سید ابرار کو مارا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
رنگین خوں سے آج امام دوسرا ہے، اور مسجد کوفہ میں عجب حشر بپا ہے
روتے ہیں نمازی واعلیا کی ہے صدا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
اک بدنسل نے دیں کا ستوں ڈھا دیا ہے آج، بدعت کا ہے، آغاز خوارج کا ہوا راج
امت نے کر دی اجر رسالت کی ابتداء، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
حسنین نے بابا کو عجب حال میں دیکھا، چہرہ لہو سے تر، سر اقدس ہے دو پارہ
دل شدت غم سے پھٹا منہ کو جگر آیا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
سینہ کوئی پیٹے کوئی سر پیٹ رہا ہے، ہر سمت بپا گریہ و ماتم کی صدا ہے
اک اور قیامت ہوئی بر خانہ زہرا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
جراح نے جب زخم اجل خیز کو دیکھا، سر پیٹ کے بولا کہ زہر کام کر چکا
اب چند ساعتوں کے ہیں مہماں شہہ بطحا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
سن کر یہ سخن ضبط کا یارا نہ رہ سکا، زینب نے خود کو باپ کے قدموں پہ گرا دیا
ماتم کناں تھی آل علی اسد اللہ، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
حضرت نے سنے زینب و کلثوم کے نالے، غش سے ہوئے بیدار بصد یاس یہ بولے
گریہ تجھے کرنا ہے بہت اے میری دکھیا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
شبر سے کہا آل نبی تیرے حوالے، اب تم ہو امام دو جہاں بعد ہمارے
ہر امر الہی پہ تمہیں صبر ہے کرنا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
پھر زینب و شبیر کو پاس اپنے بلایا، دونوں کا چہرہ دیکھ کے کرتے رہے گریہ
منظر تھا نگاہوں میں عیاں کرب و بلا کا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
عباس سے بولے کہ یہاں آؤ میں واری، شانوں کے لئے بوسے بصد غم کئی باری
فرمایا ہے شبیر تیرا آج سے آقا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
اکیسویں کی صبح قیامت جو تھی آئی، زہرا کے گھرانے کے لئے لائی تباہی
حسنین کے کاندھوں پہ تھا بابا کا جنازہ، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
گریہ کناں ہیں مسجد کوفہ کی فضائیں، اب کوئی نہیں دے گا سلونی کی صدائیں
دنیا سے سفر ہے یہ نجم حق کے ولی کا، کونین میں اک شور ہے بس ہائے علی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.