Dono jahan mein jabaja charcha Hasan amir ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Adeel Azhar
دونوں جہاں میں جابجا چرچا حسن امیر کا
سنا رہا قرآن ہے قصیدہ حسن امیر کا
اترا کچھ ایسی شان سے چوتھا یہ حق کا اصول ہے
مصلے پہ سیدہ ہیں اور ان کا ہوا نزول ہے
مثل قرآن پاک ہے آنا حسن امیر کا
اک وہ حسیں ہے دوستو مشہور اس جہان میں
جس کے حسن کا تذکرہ ہے ہو رہا قرآن میں
یوسف کا حسن باخدا ہے صدقہ حسن امیر کا
ہے مجتبی کے نور سے رب نے زمیں نکھار دی
خدا نے مصطفی کی پھر سے ہے شبیہ اتار دی
رسول سا ہے ہو بہو چہرہ حسن امیر کا
اس کے ہی پاک رزق پہ پل رہا جہان ہے
مشہور کائنات میں اس کا ہی دستر خوان ہے
ہے لنگر جہاں میں بٹ رہا سارا حسن امیر کا
مقابلہ کرے گا کیا کوئی نور کردگار سے
شکست دی حریف کو جس نے قلم کے وار سے
اظہر رقم دلوں پہ ہے رتبہ حسن امیر کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.