Rehmat Do Jahan Ka Lakht E Jigar, Hai Imam Hasan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Ali Raza Jafri
رحمت دو جہاں کا لخت جگر، ہے امام حسن
خاندان رسالت کا نور نظر، ہے امام حسن
لے کے پیغام میرا تو جبرئیل جا
دے کہ دستک وہاں زہرا کو بتا
تیرے بابا سا ہے تیرا پہلا پسر، ہے امام حسن
لے کے آغوش میں کہتے تھے یہ نبی
تو ہے بیٹا میرا تو ہے جان نبی
جس سے آباد ہے میرے دل کا نگر، ہے امام حسن
تیری مادر کو تجھ سے ملی وہ خوشی
سجدہ شکر سے سر اٹھاتی نہیں
ایسا تحفہ خدا تو نے بھیجا ہے گھر، ہے امام حسن
جس کو تعلیم دے خود رسول خدا
تربیت خود کریں جس کی شیر خدا
ایسا رتبہ ہے پایا کسی نے اگر، ہے امام حسن
ان کی شاہی ہے کتنی وسیع و عریض
جن کی تقلید میں ہو مولا حسین
جس کے محکوم ہیں سارے جن و بشر، ہے امام حسن
چھوڑ کر تخت کو یہ جتایا انہیں
ہوں امیر عرب یہ بتایا انہیں
جن کی تعظیم دل سے کرے ہر بشر، ہے امام حسن
جو سجاتا ہے دستر امام حسن
گھر میں آتے ہیں ان کے امام حسن
جس کے صدقے میں ملتا ہے رزق و اجر، ہے امام حسن
تیرے در پہ ہو آنا نصیب بار بار
فیض ملتا رہے بس ہمیں بار بار
کردیں ممتاز جس کی فقط اک نظر، ہے امام حسن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.