Amma mujhay zindaan kay andheray se bacha lo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nazim Party
اماں مجھے زنداں کے اندھیرے سے بچا لو
بابا نہیں آئینگے کلیجے سے لگا لو
میں خاک پہ بیٹھی ہوں کوئی پاس نہیں ہے
للّہ کوئی نہر سے عمّوں کو بلا لو
دکھتا نہیں زنداں میں اندھیرا ہے ہر اک سو
گرتی ہوں جدہر جاتی ہوں مجھے آکے سمبھا لو
مر جاؤں گی رو رو کے مجھے اسکی خبر ہے
اس قیدِ مسلسل سے مجھے آ کے نکا لو
اک روز ہوا شور صدا ہو گئی خاموش
آواز یہ گونجی سرِ شبیرؑ ہٹا لو
رو رو کے کہا عابدِؑ بیمار نے بابا
ننھی سی قبر آ کے سکینہؑ کی بنا لو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.