Aye momino ayyam hain yeh aah o buka ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Askari Hasan Zaidi
اے مومنوں ایام ہیں یہ آہ و بکا کے
پیشانی سے ہے خون رواں شیر خدا کے
یہ دھیان رہے دیکھے مرا زخم نہ زینب
یوں رکھنا مرے بیٹوں مرے سر کو چھپا کے
بچوں میں بپا کیسی قیامت یہ ہوئی ہے
کوفے کے یتیموں سے کوئی پوچھے تو جا کے
روتے ہوئے آئے ہیں نبی اپنے وصی کو
زہرا بھی چلی آئی ہیں محسن کو اٹھا کے
عاشور کی شب آگئی کیا یاد علی کو
سینے سے لگاتے ہیں جو زینب کو بلا کے
عباس کو جب دیکھا تو رو رو کے علی نے
بوسے دیئے بازو پہ علمدار وفا کے
الشام کہہ کے مولا بہت گریہ کناں تھے
زینب کبھی کلثوم کو سینے سے لگا کے
کلثوم پکاری مجھے بابا سے ملا دو
بھیا ذرا چہرے سے کفن پھر سے ہٹا کے
کہرام تھا کوفے میں جو جراح یہ بولا
اب بچنے کے آثار نہیں عقدہ کشا کے
کوفے کی فضاؤں میں ہیں استاد کے غم میں
جبریل امیں نوحہ کناں خاک اڑا کے
ہوگا نہ بیاں کیسے بھلا شبر و شبیر
زینب کو لے کے آئے جنازے سے اٹھا کے
لو احمد مختار کی دولت تمہیں سونپی
نائب ہو حسن آج سے تم شیر خدا کے
عباس نے بابا کی نظر دیکھ کے عاصم
بس روک لیا ہاتھ کو تلوار پہ لا کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.