Daayein Hasan Baayein Jari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
دائیں حسن بائیں جری پشت پناہی کو نبی سر پہ خداوند جلی سینہ سپر زہرا علی میرے مولا کو میسر ہے خزانہ کیسا
ان کا رتبہ ہے اماموں میں شاہانہ کیسا کیسے کیسے ہیں نصیبوں میں اجالے ان کے میرے آقا کو ملا ہے یہ گھرانہ کیسا
مرحبا مرحبا مصطفی کی بات میں باخدا باخدا ساری کائنات میں گونج رہا ہے بس ایک نام حضرت امام حسین لاکھوں درود آپ پہ لاکھوں سلام
اللہ نے کیا خوب سنوارا ہے سرکار کے آنگن میں اتارا ہے ہر قوم کی آنکھوں کا ستارا ہے
زندہ ہیں حسین اس کا ہے کردار بھی زندہ قدم قدم نگر نگر
کردار جو زندہ ہے تو معیار بھی زندہ دلم دلم نظر نظر
معیار جو زندہ ہے تو افکار بھی زندہ صداقتوں کی راہگزر
افکار جو زندہ تو عزادار بھی زندہ کہو کہو بہ چشم تر
ابتداء ابتداء مصطفی کے دوش پر
انتہا انتہا نیزے پر بلند سر
یاحسین تاریخ میں اس جیسا نہ انسان ملے گا
یاحسین ایسا نہ کوئی عاشق رحمان ملے گا
یاحسین نہ ایسا کوئی شاہ شہیدان ملے گا
یاحسین نہ ایسا کوئی صبر کا سلطان ملے گا
لاالہ لاالہ لاالہ کا پاسباں
دیں پناہ دیں پناہ مصطفی کا ترجماں
ہر دل میں غم سید ابرار ملے گا ہاتھوں میں علم تھامے وہ آتا ہے عزادار
ہر دور میں مظلوم کا غمخوار ملے گا ہاں مجلس و ماتم میں ہی رہتا ہے عزادار
ہر قوم میں شبیر کا زوار ملے گا ماں باپ حسینی ہوں تو بنتا ہے عزادار
ہر ملک میں مولا کا عزادار ملے گا مولا یہ تمہارا ہے تمہارا ہے عزادار
ہر جگہ ہر جگہ مومنوں کے درمیاں سلسلہ سلسلہ یہ عزا کا سلسلہ
ہے صدا ہے صدا دھڑکنوں کے درمیاں رابطہ رابطہ کربلا سے رابطہ
شبیر کا دل دیکھے ذرا دیکھے زمانہ
واللہ کہا تھا جو وہی کر کے دکھایا
خوشنودیء خالق میں بھرے گھر کو لٹایا
نیزے پہ بھی آیا تو اسی شان سے آیا
بادشاہ بادشاہ ہے دلوں کا بادشاہ
چھا گیا چھا گیا دو جہاں پہ چھا گیا
اس شان سے مقتل میں قدم رکھتا ہے شبیر آؤ کریں ہم شہ ابرار کا ماتم
کب جان کی پرواہ کیا کرتا ہے شبیر اسلام کے محسن کا مددگار کا ماتم
ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے نہ گھبراتا ہے شبیر اصغر علی اکبر کا اور انصار کا ماتم
لاکھوں بھی مخالف ہوں تو سچ کہتا ہے شبیر زینب کا سکینہ کا علمدار کا ماتم
حوصلہ حوصلہ شاہ دیں کا حوصلہ بے خطا بے خطا ہے غریب سیدہ
سن صدا سن صدا دو جہاں کی ہے صدا ہے بپا ہے بپا تیرا غم جگہ جگہ
ہائے شہ مشرقین اے دل زہرا کے چین
یا میرے مولا حسین، حضرت امام حسین
عالی مقام حسین حسین، تم پہ سلام حسین حسین
حضرت امام حسین حسین، حضرت امام حسین حسین
ہائے شہ کربلا آپ کا گھر لٹ گیا وعدہ وفا کر دیا
شاہ زمن، زخمی بدن، تشنہ دہن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.