Sahil ki fiza bha gayi Abbas na lotay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
ساحل کی فضا بھا گئی عباس نہ لوٹے
بھائی کو قضا آگئی عباس نہ لوٹے
دیکھا نہ گیا نہر پہ جرار کا قبضہ
پانی کی نظر کھا گئی عباس نہ لوٹے
کہہ کر تو گئے تھے کہ ابھی آتا ہوں بی بی
دن ڈھل گیا رات آگئی عباس نہ لوٹے
تکتی رہی تکتی رہی حسرت سے سکینہ
آنکھوں میں نمی آگئی عباس نہ لوٹے
جب دیر ہوئی حد سے تو عمو کو بلانے
مقتل میں سکینہ گئی عباس نہ لوٹے
لپٹی رہی لاشے سے شہ دیں کی دلاری
دروں کی صدا آگئی عباس نہ لوٹے
سرور کا بڑھاپا علی اکبر کی جوانی
خیمے سے بہن آگئی عباس نہ لوٹے
حلق علی اصغر پہ چلا تیر قیامت
ظلمت کی گھٹا چھا گئی عباس نہ لوٹے
اک ایک سے رو رو کے یہی کہتی تھیں زینب
بازو میں رسن آگئی عباس نہ لوٹے
گھٹتی رہی روتی رہی زنداں میں سکینہ
آخر کو قضا آگئی عباس نہ لوٹے
وہ ظلم ہوئے سید سجاد پہ آصف
زنجیر بھی تھرا گئی عباس نہ لوٹے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.