Bayan Kaise Ho Woh Kufay Ka Manzar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
بیاں کیسے ہو وہ کوفے کا منظر
یہ کہتے ہوں گے جب بیٹی سے حیدر
ہمارے بعد ایسے بھی زمانے آئیں گے زینب
اسی کوفے میں پتھر تم کو مارے جائیں گے زینب
گلے ان کو لگا کر پیار کرنا ماں کی جانب سے
ہمیں دفنا کے جب حسنین واپس آئیں گے زینب
تمہاری ماں کو بھی دربار میں لوگوں نے بلوایا
تمہیں بھی بے ردا دربار میں بلوائیں گے زینب
یہ کوفہ ہے یہاں کے لوگوں کی نظریں بدلتی ہیں
ابھی جو شیر لائے ہیں وہ پتھر لائیں گے زینب
علی نے گھر میں یہ پیغام بھجوایا ہے مسجد سے
نہ تم گھر سے نکلنا ورنہ ہم مر جائیں گے زینب
ستم ہو گا کہ قبریں بھی نہ ہوں گی پاس قبروں کے
مدینہ، کربلا، کوفہ میں ہم بٹ جائیں گے زینب
طمانچے قتل محسن اور وہ دربار کی پیشی
یہ سارے دکھ ہم اپنی قبر میں لے جائیں گے زینب
کہا ہے ہم نے کیوں حسنین کے ہوتے تمہیں زینب
یہ راز ہم حشر کے میدان میں بتلائیں گے زینب
نہ گھبرانا ہمیں آواز دینا ساتویں در پر
تمہارے ساتھ میں دربار ہم بھی جائیں گے زینب
تکلم کہہ کے یہ بیٹی سے رخصت ہو گئے مولا
ہم اب شام غریباں تم سے ملنے آئیں گے زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.