Bichhar Jayenge Baba Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
شب اکیسویں رمضان وہ غربت کی گھڑی
گھر میں زہرا کے اداسی تھی علی تھے زخمی
سن کے بابا کی صدا پاس جب آئی بیٹی
آخری سانسوں میں کہنے لگے رو رو کے علی
آج تم سب سے بچھڑ جائیں گے بابا زینب
مجھ کو لینے کیلئے آگئیں زہرا، زینب
جانے حسنین نے کس طرح سے دیکھا منظر
اتنی شدت سے وہ تلوار چلی تھی مجھ پر
اب بھی جاری ہے لہو سر ہے شکستہ زینب
ہائے کچھ دیر میں رک جائیں گی سانسیں میری
بند ہو جائیں گی یہ خوں بھری آنکھیں میری
آخری رات ہے بس ساتھ ہمارا زینب
کہہ دو کوفے کے یتیموں سے کہ واپس جائیں
اب نہ میرے لئے وہ دودھ کے پیالے لائیں
زہر نے کر دیا مشکل میرا جینا زینب
کیوں دعا مانگ رہی ہے تو میرے جینے کی
مر گیا تھا تیرا بابا تو اسی دن بی بی
جب لگا فاطمہ زہرا کو طمانچہ زینب
رونقیں بیٹیاں ہوتی ہیں جنازے کیلئے
تم ہو کلثوم و رقیہ ہیں یہیں ساتھ میرے
شان سے اٹھے گا اب میرا جنازہ زینب
سخت مشکل میں مرے ساتھ گزارے دو دن
اٹھ کے اک بار گلے تم کو لگاتا لیکن
اٹھنا چاہوں بھی تو اٹھا نہیں جاتا زینب
ایک دن تم اسی کوفے میں بنو گی قیدی
بے ردا آؤ گی ہاتھوں میں رسن بھی ہوگی
آجا لے لوں تیرے شانوں کا میں بوسہ زینب
دیکھا غازی کو تو کہنے لگے زینب سے علی
جب مرے بعد تمہیں یاد ستائے میری
دیکھ لینا میرے عباس کا چہرا زینب
کتنی بیٹی سے محبت تھی اے ذیشان و وجیہہ
یہ جدائی بھی قیامت تھی اے ذیشان و وجیہہ
آخری ہچکی جب آئی تو پکارا زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.