Allah Akbar Haye Akbar Allah Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Joan Rizvi
اللہ اکبر ہائے اکبر اللہ اکبر
ہائے اذاں اکبر کی سن کے خیموں میں اک شور ہے برپا
روتی ہے ویران گھروں میں آئیں گے کب لوٹ کے پیارے
آنے والوں کے رستے میں بیٹھی وہ اپنوں کو پکارے
بھیا اکبر جلدی آ جا مر نہ جاؤں غم کے مارے
اکبر کو لگتا تھا صدائیں دیتی ہے اسے روز یہ صغری
سانسیں ہیں شبیر کی جب تک جیتا ہے ہمشکل پیمبر
مار کے اکبر کو ماریں گے پھر شبیر کو سارے ستمگر
پیٹ کے سر روئیں گی زہرا دونوں کی لاشوں پہ آ کر
دشت میں ہر سو گونج رہا ہے یہ اکبر کی اذاں کا نوحہ
ہائے ادھر اکبر سے مؤذن کی اشکوں سے تر ہے صورت
غم سے ادھر شبیر کے چہرے کی بدلی جاتی ہے رنگت
رو رو کے عباس اور قاسم دیکھتے ہیں شبیر کی حالت
کی جو اذان شروع اکبر نے رو کر تھاما شہ نے کلیجہ
مقتل میں ٹھہری اے ہواؤ جا کے یہ صغری کو بتا دو
ارمانوں کے جتنے دیئے بھی تم نے جلائے ہیں وہ بجھا دو
اکبر کا سہرا جو صغری تم نے بنایا ہے وہ بڑھا دو
مقتل میں اب سر پر اکبر پہنے گا ہائے موت کا سہرا
روتی ہیں خیمے میں دونوں سن کے اذاں اکبر کی ابھی تو
اور ابھی لیلی و زینب دیتی ہیں حوصلہ اک دوجے کو
مری نہ جائیں کہیں رو رو کے اس دم غم سے مائیں دونو
جب زخمی مقتل میں ہو گا برچھی سے اکبر کا سینہ
بھائی کی ہے جان بہن میں شہ کو خبر تھی وہ گھبراتی
رن کی طرف اکبر کو جاتا دیکھ کے صغری نہ سہہ پاتی
اکبر کے سینے میں برچھی کا سنتے ہی وہ مر جاتی
ہوتی یہاں صغری تو کیسے دیکھتی وہ بھائی کو تڑپتا
سانس لبوں پر تھا اکبر کا جب صغری کا قاصد آیا
کھول آنکھیں شہ بولے اکبر صغری نے ہے خط بھجوایا
کیا لکھا تھا بہن نے اپنے بھائی کو جب پڑھ کے سنایا
شہ کہتے تھے ہائے اکبر، کہتے تھے اکبر ہائے صغری
اکبر تیری شادی ہے پر سارے گھر میں سوگ ہے چھایا
تیری اذاں نے منظر ایسا ہے باراتیوں کو دکھلایا
ہائے اکبر کہہ کر تیرا سہرا سب نے ہے سینے سے لگایا
تیرے جیتے جی تجھے اکبر رویا ہے زہرا کا گھرانا
پتھر کھا کھا کر ہوں گے تب پردے داروں کے زخمی سر
سر کے چھپانے کو بھی اسد تب ہوگی کسی کے پاس نہ چادر
ہوگی قیامت کی وہ گھڑی جب بیبیاں سب دربار کے در پر
پندرہ اذانیں سنتی ہوں گی اکبر کا سر نیزے پہ ہو گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.