Laga Ke Seene Se Dukhtar Ali Bohat Roye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Hasnain Abbas
لگا کے سینے سے دختر علی بہت روئے
نظر میں ایسے تھے منظر علی بہت روئے
عجیب یاس سے سینے لگایا بیٹیوں کو
پھر ان کی چوم کے چادر علی بہت روئے
وہ ساتھ بیٹیوں کے ہونا ہے جو بعد علی
بتا کے کھاؤں گی پتھر علی بہت روئے
چلے جو کوفہ تو زہرا کی قبر پر آ کر
پڑھا جو سورہ کوثر علی بہت روئے
گزر کے کوفہ کے بازاروں اور گلیوں سے
جگر کو تھام کے اکثر علی بہت روئے
خدا کے گھر کی طرف جاتے جاتے حسرت سے
تڑپ کے دیکھا بھرا گھر علی بہت روئے
لگی جو ضرب تو اک زخمی پہلو یاد آیا
تو ہائے فاطمہ کہہ کر علی بہت روئے
گواہی دیں گے وہ سارے علی کی غربت کی
کنویں وہ جن پہ تھے گھٹ کر علی بہت روئے
قدم بتول کے قاتل نے اس پہ جب رکھا
نبی کا دیکھ کے منبر علی بہت روئے
جو ہوتے حوصلہ دیتے وہ زخمی بیٹے کو
ہیں سر پہ بابا نہ مادر علی بہت روئے
حسن، حسین کو عباس اور عابد کو
اسد جو ہو گا بتا کر علی بہت روئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.