Hota hai pamaal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Farhan Ali Waris
کتنا مظلوم ہے شبیر سنو اہلِ عزا
تیرا ضربوں سے گلا شمر نے جب کاٹ دیا
بےکفن لاش کے نزدیک بنِ سعد آیا
چور زخموں سے بدن دیکھ کےبھی دل نہ بھرا
حُکم پامالی کا ظالم نے دیا یہ کہکے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین ہوتا ہے پامال حسین
سب سے وزنی ہیں جو رہوار اُنہیں بلواؤ
کچلنے میں جو ماہر ہیں وہ گھوڑے لاؤ
میخ پیوست کرو اُنکے سُموں کے نیچے
نال بندی کرو پھر رن میں اُنہیں لے آؤ
لاشِ سرور پہ سے گھوڑوں کو گزارو ایسے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
ظلم اتنا کرو شبیر کے اِس لاشے پر
پسلیاں ٹوٹ کے ہو جائیں اِدھر اور اُدھر
جیسے نولاکھ نے مقتل میں اِسے مارا تھا
ایک بار اور اِسے گھیر کے مارو ملکر
تحفہ حاکم سے میں دلواؤنگا لیکن پہلے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
چاہتا ہوں کے اِسے ڈھونڈنے جب آئے بَہن
وہ بھی مرجائے یہاں دیکھ کے یہ کُچلہ بدن
خون ہی خون نظر آئے اُسے بھائی کا
دینا چاہے بھی تو نا دےسکے وہ اِسکو کفن
اُس نے پھر پاؤں رکھا سینے پہ یہ کہتے ہوئے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
آگ خیموں کو لگانی ہے تو آگے آؤ
جو مدینے میں ہوا ظُلم وہی دہراؤ
وہاں دروازے پہ چلتے تھے مدینے والے
تم یہاں لاش پہ سے گھوڑے گزارے جاؤ
اتنی ٹکلیف دو ماں یاد اِسے آنے لگے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
شمر نے کاٹا گلا سینے پہ چڑھ کر اُسکے
کھینچی سَنّان نےگردن کی رگیں نیزے سے
کاٹی بُنجدل نے انگوٹھی کیلئے اُنگلی بھی
خولی سر لے گیا تندور میں رکھنے کیلئے
رہ گئے تھے جو اُنہیں بھیجا گیا یہ کہکے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
کیسے ذیشان لکھےکسطرح فرحان پڑھے
سارے گھوڑے بدنِ شاہ کی جانب دوڑے
پسلیاں ٹوٹ گئیں ماں کی طرح بیٹے کی
بےکفن لاش پہ رہواروں نے جب سم پٹخے
پسرِ سعد یہی کہتا رہا ہنس ہنس کے
پسلیاں ٹوٹیں تو آواز سنائی دے مجھے
زہرا کا لال حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.