Subh-e-Qayamat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Saleem Mastan O Baradaran
انیسویں کی صبح قیامت کی صبح ہے
بنت علی پہ ہائے مصیبت کی صبح ہے
نوحہ گری کی صبح اذیت کی صبح ہے
ماتم کرو علی پہ یہ ضربت کی صبح ہے
روتے ہیں سب ملائکہ روتا ہے ہر بشر
مسجد میں وار ہو گیا اک روزے دار پر
اکیسویں کو شور اٹھا وا مصیبتا
رخصت ہوا جہان سے داماد مصطفی
روتے ہیں سر کو پیٹ کے عباس باوفا
کوفے میں ہو گیا ہے یہ آغاز کربلا
شیعوں پہ آج ہائے یہ غم ہی شدید ہے
زینب یتیم ہو گئی نزدیک عید ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.