Yateemi Kis Ko Kehte Hain Yeh Un Se Pooch Le Koi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Joan Rizvi
یتیمی کس کو کہتے ہیں یہ ان سے پوچھ لے کوئی کہ جن کا باپ مر جائے
یہ اک دوجے سے رو کر کہتی تھی اولاد زہرا کی کہ جن کا باپ مر جائے
گزر جائے پدر تو آتا ہے یہ وقت بچوں پر
پھر ان کے باپ کے دشمن ستاتے ہیں انہیں مل کر
غموں میں ہی گزر جاتی ہے ساری زندگی ان کی کہ جن کا باپ مر جائے
علی کے قاتلوں نے ہائے نہ اک مرتبہ سوچا
علی کے بعد اس پردیس میں بچوں کا کیا ہو گا
فضا کوفے کی ان بچوں کو کیسے راس آئے گی کہ جن کا باپ مر جائے
وہ زہرا ہوں یا زینب ہوں یا کلثوم و رقیہ ہوں
وہ کبری ہوں یا صغری ہوں یا معصومہ سکینہ ہوں
بھلائی جا نہیں سکتی کبھی بھی ان کی مظلومی کہ جن کا باپ مر جائے
جنازے سے جدا کر پائے نہ جب بھائی بہنوں کو
کفن میں باپ کی صورت جو پھر دکھلائی بہنوں کو
نہ جانے کس طرح فضہ نے حالت ان کی یہ دیکھی کہ جن کا باپ مر جائے
کیا سایہ علی نے باپ بن کر جن یتیموں پر
اٹھائے شیر کے پیالے یہی کہتے تھے وہ رو کر
کریں وہ بچے کیا کوفے میں ہائے دوسری باری کہ جن کا باپ مر جائے
بروز عید اولاد علی پر وقت ہے غم کا
ہیں بیٹھے باپ کے غم میں بچھا کر فرش ماتم کا
انہیں بھی پرسہ دینے آج شاید آئے گا کوئی کہ جن کا باپ مر جائے
اسد بعد علی کوفے نے جن کو مارے تھے پتھر
لکھی تھی کیفیت اس غم کی ان مظلوم چہروں پر
یتیمی کا ہے کیا غم یہ بتا سکتے ہیں وہ قیدی کہ جن کا باپ مر جائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.