Hath Gardan Se Hata Lo Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Meisam Kashmiri
جب چلا شاہ دیں پر خنجر
رکھ دیا ہاتھ ماں نے گردن پر
ہاں یہ غربت کا دیکھ کر منظر
ماں سے شبیر نے کہا رو کر
ہاتھ گردن سے ہٹا لو اماں
جاؤ زینب کو سنبھالو اماں
آخری بار اسے دیکھ لوں میں
میرے غازی کو بلا لو اماں
نا ہو احساس گلا کٹنے کا
اپنی گودی میں سلا لو اماں
تھک چکا ہے بہت غریب حسین
اپنے سینے سے لگا لو اماں
مر نہ جائیں وہ میری حالت پر
میری بہنوں کو بچا لو اماں
خاک پر گر گئی ہے وہ غم میں
میری زینب کو اٹھا لو اماں
میں تمہیں حال دل سناتا ہوں
تم مجھے حال سنا لو اماں
میری گردن پہ چلنے دو خنجر
اپنے ہاتھوں کو بچا لو اماں
شاہ کہتے تھے میثم و ذیشان
اپنی نظروں کو ہٹا لو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.