Kaha Zainab ne dekhun gi main jab Abbas ka chehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Abbas Raza Naqvi
کہا زینب نے دیکھوں گی میں جب عباس کا چہرا بہت یاد آئیں گے بابا
عبا پہنے گا وہ جب بھی عمامہ سر پہ باندھے گا بہت یاد آئیں گے بابا
وہ بابا کا شکستہ سر نہ زینب بھول پائے گی
مصلے سے مجھے بابا کے خوں کی خوشبو آئے گی
نماز فجر میں جب بھی کروں گی میں ادا سجدہ بہت یاد آئیں گے بابا
وہ گلیوں میں نکل کر ان کو سینے سے لگاتے تھے
انہیں کھانا کھلاتے تھے انہیں پانی پلاتے تھے
خیال آئے گا جب زینب کو کوفے کے یتیموں کا بہت یاد آئیں گے بابا
مری میت پہ رونق ہو میری بیٹی کے ہونے سے
علی نے اس لئے زینب کو بلوایا مدینے سے
یہ مقصد باپ کا بیٹی کو جب کوئی بتائے گا بہت یاد آئیں گے بابا
طمانچہ جب سے زہرا کو لگا اک پل نہ سوتے تھے
وہ اماں کی مصیبت یاد کر کے چھپ کے روتے تھے
کہے گا سامنے زینب کے جب بھی کوئی ہائے زہرا بہت یاد آئیں گے بابا
کہاں سے ڈھونڈ کر لائے گی زینب باپ کا سایہ
پدر کے بعد ہوتا ہے بڑا بھائی پدر جیسا
حسن جب عید پر زینب کے سر پر ہاتھ رکھے گا بہت یاد آئیں گے بابا
علی کہہ کر گئے ہیں جب بلاؤ گی میں آؤں گا
تمہیں خود حوصلہ دوں گا گلے سے بھی لگاؤں گا
تو پھر جب شام کے دربار کا آئے گا دروازہ بہت یاد آئیں گے بابا
کوئی ذیشان اور عباس جب بھی باپ مرتا ہے
یہ غم بیٹی کے دل کو جانے کتنا زخمی کرتا ہے
یتیموں کیلئے ہے حوصلہ زینب کا یہ نوحہ بہت یاد آئیں گے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.