Sakina Par Museebat Ki Hui Hai Inteha Ghazi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Mehdi Rizvi
سکینہ پر مصیبت کی ہوئی ہے انتہا غازی
کفن کرتے کا دے کر اس کو دفنایا گیا غازی
وہ روتی تھی تڑپتی تھی کوئی سنتا نہ تھا اس کی
اسے ظالم نے زنداں میں اکیلے تھا رکھا غازی
رسن اک تھی مگر ہائے گلے باندھے گئے بارہ
رسن چھوٹی تھی کھنچتا تھا سکینہ کا گلا غازی
وہ پانی ڈال دیتی تھی اخی عابد کی بیڑی پر
تمہارے بعد اس نے بھی نہیں پانی پیا غازی
ہے اب تک شام کے زندان میں شبیر کی بیٹی
نہ ہو پائی سکینہ قید زنداں سے رہا غازی
صدائیں تم کو دیتی تھی چچا غازی کہاں ہو تم
یتیمی کا اسے ظالم نے جب طعنہ دیا غازی
سر زندان اے قنبر قیامت کا تھا وہ منظر
سکینہ نے جو پوچھا کیا نہیں آئے چچا غازی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.