Zakhmi Ali Yeh Bolay Abbas Ko Bula Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Haider Rizvi
زخمی علی یہ بولے عباس کو بلا دو
میرا وقت آخری ہے زینب اسے صدا دو
میرے بعد ہے تمہارا اک آخری سہارا
شبر، شبیر مجھ کو عباس سے ملا دو
میری بیٹیوں کا غازی پردہ تیرے حوالے
میرے بعد تیری بہنیں بیٹا تیرے حوالے
تم ساتھ ساتھ چلنا ان سے جدا نہ ہونا
میری مثل ان پے بن کے سایہ تیرے حوالے
عباس یہ وصیت بابا کی یاد رکھنا
مشکل میں ساتھ ان کے رہنا تیرے حوالے
ثانی سیدہ ہے میرے بعد یہ نہ روئے
میری جان میری بیٹی زہرا تیرے حوالے
نازوں سے سیدہ نے پالا ہے ان کو بیٹا
یہ سیدہ کا سارا کنبہ تیرے حوالے
کوفہ ہو یا مدینہ ہو شام یا کہ کربل
میری بیٹیوں کا بیٹا جانا تیرے حوالے
آغوش میں قضا نے اب لے لیا علی کو
اے موت کے فرشتے آقا تیرے حوالے
دروازے تک تو بیٹی ساتھ آئی جنازے کے
غازی سے در پے بولی بابا تیرے حوالے
بنت علی حسینی تجھ کو دعائیں دے گی
حیدر یہ سارا نوحہ پڑھنا تیرے حوالے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.