Shab ki tareeki mein utha hai janaza haye haye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Mehdi Rizvi
شب کی تاریکی میں اٹھا ہے جنازہ ہائے ہائے
فاطمہ زہرا پہ کیسا وقت آیا ہائے ہائے
تھیں جناب سیدہ کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی
درد اس شدت کا رہتا تھا کہ دکھیا نے کبھی
ہاتھ پہلو سے نہ ہرگز بھی ہٹایا ہائے ہائے
جب گئیں دربار میں بنت نبی حق مانگنے
غم کا تھا احساس زہرا سے قدم اٹھتے نہ تھے
کھا گیا دربار کا بی بی کو رستہ ہائے ہائے
پھر تو گھر میں اور اک برپا قیامت ہو گئی
در گرا ان پر تو محسن کی شہادت ہو گئی
یہ بھی زہرا کے مقدر میں تھا صدمہ ہائے ہائے
رنج تھا اس کا تو رہتی تھی ہمیشہ آنکھ نم
فاطمہ زہرا کو رہ رہ کر رلاتا تھا یہ غم
ہیں مدینے میں اکیلے گل کے مولا ہائے ہائے
ہو رہا ہے نالہ و شیون سے اک محشر بپا
خلد کی جانب روانہ ہو رہی ہیں سیدہ
جا رہی ہیں چھوڑ کر بچوں کو تنہا ہائے ہائے
کہہ رہا اب بھی کوئی رو کے یہ اظہار سے
کربلا کے دشت میں پیاسا وہ ماں کے سامنے
ہو رہا ہے قتل زہرا کا دلارا ہائے ہائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.