Yathrib mein zehar de kar mara gaya Hasan ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Syed Mehdi Rizvi, Syed Ali Hadi Rizvi
یثرب میں زہر دے کر مارا گیا حسن کو
تڑپایا اس طرح سے زہرا کے گل بدن کو
بعد شہادت اس کو کب چین مل گیا ہے
تیروں سے بھر دیا ہے سید کے اس کفن کو
سارا کفن لہو سے شبر کا بھر چکا ہے
کیسے دکھائیں لاشہ شبیر یہ بہن کو
لگنے لگا ہے اب تو پردیس یہ مدینہ
کیا ہو گیا نہ جانے نانا ترے وطن کو
بابا کا زخم اب تک بھولی نہیں تھی زینب
پھر سے ہے خوں رلایا امت نے پنجتن کو
ایسے نبھایا وعدہ لوگوں نے مصطفی سے
ہائے اجاڑ ڈالا زہرا کے گل چمن کو
قنبر، حسن پکارے سجاد کو بلا کر
دیکھو گے تم پھپھی کے ہاتھوں میں اب رسن کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.