Hazrat ki sawari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Raza Abbas Zaidi
جب آخری رخصت کو حسین آے حرم سے
سب بی بیاں لپٹی شہ والا کے قدم سے
حضرت نے کہا قطعہ محبت کرو ہم سے
اور جینے کے نہیں ہم علی اکبر کے الم سے
کہہ کر یہ سخن شاہ کے آنسوں ہوئے جاری
ارے سینے سے لپٹ کے زینب یہ پکاری
اے سید مظلوم بہن ہو گیء واری
میں جانے نہیں دینے کی حضرت کی سواری
دکھیاری ہوں بھیا نہ میری آس کو توڑو
صدقے گیء پردیس میں بہنا کو نہ چھوڑو
اب جاییو جب جی سے گزر جاے گی زینب
حضرت نے کمر باندھی تو مر جاے گی زینب
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
اماں کی یہ یہ تاکید تھی مر جاییو زینب
جاے یہ جہاں ساتھ چلی جاییو زینب
میں ساتھ چلوں گی تو جہاں جاے گا بھای
شرمندہ مجھے اماں سے کرواے گا بھای
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
حضرت کی قسم مجھکو دو بیٹوں کا بھی غم ہو
دنیا میں کوئی ہو نہ ہو اس آپ کا دم ہو
بچپن سے کبھی شہر میں بچھڑی نہ سفر میں
سو مرنے کو تم جاؤ میں بیٹھی رہوں گھر میں
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
اے بھای جہاں جاؤ گے میں ساتھ چلوں گی
جنگل میں رہوں گھر کا کبھی نام نہ لوں گی
اعدا کی لڑائی سے نہ ڈر جاے گی زینب
کٹوا کے گلا تیغ سے مر جاۓ گی زینب
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
رکھ لیجیو جاتے ہوئے ایک بات ہماری
وہ بالی سکینہ جو تمہیں جان سے پیاری
سینے پہ بس ایک بار سلا لیجیو اس کو
آداب یتیمی کے سکھا دیجیو اس کو
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
اللہ کو سونپا تمہیں اے زینب و کلثوم
لگ جاؤ گلے تم سے بچھڑتا ہے یہ مظلوم
اب جاتے ہی خنجر سے کٹے گا میرا حلقوم
ہے صبر کا لمحہ یہ طریقہ تمہیں معلوم
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
عباس کا غم پوچھے کوئی دل سے ہمارے
آگے میرے مارے گےء دو بھانجے پیارے
فرماتے تھے بہن علی اکبر گزر گےء
ہم ایسے سخت جان ہے اب تک نہ مر گےء
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
فرزند نہیں بھائی بھتیجا نہیں کوی
تھامے جو رکاب آن کے اتنا نہیں کوئی
زہرا کی صدا آئی یہ بہ گریہ و زاری
اے لال میں تھاموں گی رکاب آج تمہاری
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
اس لال کا اور تیغ کا احوال غضب ہے
خاموش انیس اب کہ یہ ہنگام ادب ہے
آقا سے طلب کر تجھے جس شہ کی طلب ہے
یہ رونا رلانا تیری بخشش کا سبب ہے
اے سید مظلوم۔۔۔
میں جانے نہیں دینے کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.