Baad e Ali Na Jane Kaise Jiye Gi Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Baqiyatullah (Karachi)
بعد علی نا جانے کیسے جیئے گی زینب
پردیس میں یہ صدمہ کیسے سہے گی زینب
اماں کا غم تو اب تک بیٹی بھلا نہ پائی
بابا کے غم میں ہائے پل پل مرے گی زینب
کیسی یہ فجر گونجی لائی ہے جو یتیمی
ہوگی یہ فجر جب بھی رویا کرے گی زینب
غازی سے کہہ رہے تھے مولا حسین رو کر
تک کر شکستہ سر کو سہہ نہ سکے گی زینب
عباس ساتھ رہنا بولے یہ رو کے حیدر
اب تیرے آسرے پہ زندہ رہے گی زینب
بولے حسن بہن سے جی بھر کے آج رو لو
بابا کے بعد امت رونے نا دے گی زینب
کہتی تھی رو کے بیٹی بابا مجھے بتاؤ
بازار میں کھلے سر کیسے چلے گی زینب
ذیشان رو کے بولیں بابا کرو یہ وعدہ
شام غریباں میں اب تم سے ملے گی زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.