Shah kehte thay haye haye mera beta Ali Akbar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Syed Haider Raza Zaidi
شہ کہتے تھے ہائے ہائے مرا بیٹا علی اکبر
مشکل ہے ترے بن مرا جینا علی اکبر
رخصت وہ تمہیں رن کی طرف کرتی ہیں لیکن
جی پائیں گی نہ زینب و لیلی علی اکبر
ارمان کہ ہائے شادی کے دن سر پہ تمہارے
دیکھا ہے سجا موت کا سہرا علی اکبر
سینے سے ترے کھینچے گا برچھی ترا بابا
یہ سوچ کے پھٹتا ہے کلیجہ علی اکبر
پینا ہے مجھے صبر کا ہر گھونٹ اسی غم میں
دنیا سے چلا جائے گا پیاسا علی اکبر
تجھ جیسا جواں لال دعاؤں سے ملا ہے
دیکھوں گا میں کیسے ترا لاشہ علی اکبر
اس عالم غربت میں ہو یاد ان کی بھی تازہ
نانا کا رکھو سر پہ عمامہ علی اکبر
پہلو پہ رکھے ہاتھ ہیں مقتل میں مری ماں
جب زخم لگے ان سے چھپانا علی اکبر
غش کھاتی ہیں پھر فرش عزا پر سبھی مائیں
پڑھتے ہیں جواں جب ترا نوحہ علی اکبر
یہ تم نہیں مقتل کی طرف جاتے ہو گھر سے
شبیر کا اٹھتا ہے جنازہ علی اکبر
اے نور نظر پھر نہیں آئے گا نظر یہ
جی بھر کے ترا دیکھ لوں چہرہ علی اکبر
جاگیر میں اس بار اسد کو بھی بلا لیں
دینا ہے مجھے خون کا پرسہ علی اکبر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.