Baad e Rasool Jis Ko Ummat Ne Sataya Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sangat Husaini
بعد رسول جس کو امت نے ستایا ہے
دروازہ جلایا تھا اب روضہ گرایا ہے
آباد ہے مدینہ بقیعہ میں ہے اندھیرا
یا رسول اللہ ہونا ہے کب سویرا
ہم دیکھتے ہیں ٹوٹی ہوئی قبر سیدہ
ہر طرف جس کو ویرانیوں نے گھیرا
کیسا ستم ہوا تھا نا جانے بتول پر
زخم پہلو کا اب بھی ہے ہائے گہرا
روتا ہے آج بھی کوئی غیبت میں دیکھ کر
پانچ قبروں پہ غربت کا ہے بسیرا
جیسے لگا کے فتوی روضے کو ڈھا دیا
ایسے امت نے چھینا تھا حق بھی تیرا
جاتا ہے اک ہجوم قبر رسول پر
قبر زہرا پر کیوں کر لگا ہے پہرہ
تعمیر قبر فاطمہ، ذیشان ہوگی جب
ہم بھی جائیں گے ایمان ہے یہ میرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.