Kha gayi sharm o haya aazar ki janib chale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
کھا گئی شرم و حیا آزار کی جانب چلے
ہائے عابد شام کے بازار کی جانب چلے
رو رہی ہیں دیکھ کر خود بے سر و سامانیاں
کس قدر کوہ ستم بیمار کی جانب چلے
لاغر و بے کس پہ یہ کیسی قیامت آگئی
ہائے بے پردہ حرم دربار کی جانب چلے
وائے غربت ہائے ناموس محمد مصطفی
سر برہنہ مجمع اغیار کی جانب چلے
دیکھتے ہیں جانب زینب کبھی غربت کبھی
اور تڑپتے ہیں کہ ہم کس دار کی جانب چلے
خون اشکوں کی جگہ آنکھوں سے برساتے ہوئے
شاہ بحر و بر رہ پر خار کی جانب چلے
ہر طمانچے پر سکینہ بھائی کو تکتی رہی
اور سوال بے بیاں تکرار کی جانب چلے
وا مصیبت ظلم کے انبار پیہم ٹوٹ کر
خستہ تن تشنہ جگر لاچار کی جانب چلے
خون ہوتا ہے جگر احمد مرا یہ سوچ کر
باندھ کر کن کو لعیں مے خوار کی جانب چلے؟
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.