Aye Toos Ke Wali
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Mir Hasan Mir
تو خود بھی علی ہے تیرا دربار بھی عالی
تقدیر کا دامن ہے تیرے روضے کی جالی
انوار دو عالم ہیں تیرے نور کا صدقہ
کہتے ہیں تجھے شمس شموس اس لئے مولا
تو نے ہے بھری نور سے سورج کی یہ تھالی
کانوں میں مسلسل تیری آواز کرم ہے
جب تو ہے میرے ساتھ تو کس بات کا غم ہے
دنیا کا نشہ کرتا نہیں تیرا موالی
نوبت کا میرے دل سے اثر جا نہیں سکتا
مجھ پر تو برا وقت کبھی آ نہیں سکتا
سانسوں کی گھڑی صحن شفاء سے ہے ملا لی
فردوس مگر اپنے محبوں کو دکھایا
کعبے نہ گئے پھر بھی انہیں حاجی بنایا
روضے پہ تیرے آئے، مگر حج کی جزا لی
ملتا ہے مجھے جب کوئی منکر تیرا آ کر
کہتا ہوں میں اس سے پڑھو صلوات رضا پر
لیتا ہوں یوں بدلا تیرے منکر سے مثالی
ہر گیارہویں ذیقعد کو ہوتا ہے یہ مولا
معصومہ سے ہم مانگتے ہیں آپ کا صدقہ
عیدی ہمیں پھر دیتی ہیں معصومہ نرالی
اے پانچویں شبیر تو بے شیر کے صدقے
آغوش میں ماؤں کی عزادار پسر دے
جو جھولیاں ہیں آج تک اولاد سے خالی
میں چاہتا کیا ہوں یہ خدا پوچھ رہا ہے
خود کاتب تقدیر رضا پوچھ رہا ہے
اس وقت میرے ہاتھوں میں ہے روضے کی جالی
دادی کا تیری واسطہ جب دیتے ہیں زوار
دامن تیری خیرات سے بھر لیتے ہیں زوار
خالی تو چلے آتے ہیں جاتے نہیں خالی
ارباب خراسان کی کفالت میں رہے گی
آہو کی طرح تیری ضمانت میں رہے گی
میں نے جو تیرے رزق پہ اولاد ہے پالی
ایمان ہے مالک یہ تیرے میر حسن کا
تم کہہ دو تو وہ بھی کرے مردہ ابھی زندہ
یہ اس کا عقیدہ ہے نہیں خام خیالی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.