Raza e Imam Raza chahta hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
رضائے امام رضا چاہتا ہوں
میں عرش علا دیکھنا چاہتا ہوں
رضا کہہ رہے ہیں مصلے پہ آکر
محمد ہوں میں فاطمہ چاہتا ہوں
عصا کی ضرورت نہیں بولے موسی
میں نعلین مولا رضا چاہتا ہوں
میرے دل کی باتیں سمجھتا ہے خالق
رضا جانتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں
کہا رب نے چنتا ہوں لہجہ رضا کا
میں جب بھی کہیں بولنا چاہتا ہوں
کوئی کہہ رہا تھا یہ صحن شفا میں
میں عیسی ہوں مولا شفا چاہتا ہوں
میں مشہد کی مٹی سے پیدا ہوا ہوں
اسی میں، میں اپنی جگہ چاہتا ہوں
میرا گھر ہو جنت میں حر کے برابر
میں ماتم کا بس یہ صلہ چاہتا ہوں
میرے ساتھ آؤ سوا لاکھ نبیوں
میں اک ماتمی قافلہ چاہتا ہوں
گو دعبل نہیں مرتجز ہوں مگر میں
امام رضا کی قبا چاہتا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.