Waseela aap ka jab se mila hai masooma
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup recited by Sonu, Monu
وسیلہ آپ کا جب سے ملا ہے معصومہ
قبول تب سے مری ہر دعا ہے معصومہ
یہیں سے علم کی ملتی ہے دو جہان کو بھیک
تمہارا روضہ بھی اک مدرسہ ہے معصومہ
چلے گا میرا ہی سکہ کہ میرے بازو پر
تمہارے بھائی کا سکہ بندھا ہے معصومہ
وہاں وہاں پہ ترا تذکرہ ہے شہزادی
جہاں جہاں پہ صف انبیا ہے معصومہ
شفا تو صحن شفا سے بھی پھر ملے گی نہیں
تمہارے در سے اگر فاصلہ ہے معصومہ
کہاں کسی کو ملی ہیں فضیلتیں ایسی
رضا نے آپ کو زینب کہا ہے معصومہ
تمہارے ذکر کو واجب سمجھ کے کرتا ہوں
تمہارے بھائی کی اس میں رضا ہے معصومہ
ہے ارسلان اسی بات پر غرور بہت
تمہارا بھائی مجھے جانتا ہے معصومہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.