Haye ashoor ke din
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Sajid Jafri
آیا کیا دورِ بلا ہائے عاشور کے دن
کھُل گیا بابِ جفا عاشور کے دن
قتل زینب کے پسر کر دیئے جب اعدائ نے
سر کیئے تن سے جُدا ہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
دولہا قاسم بنِ فروا و حسن کا رن میں
لاشہ پامال ہواہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
نوجواں باپ کی پیری کا سہارا اکبر
قتل نیزے سے کیا ہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
قوتِ بازوئے شبیر حرم کی ڈھارس
قتل دریا پہ ہواہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
باپ کی گود میں چھ ماہ کے اصغر کا غضب
تیر سے حلق چھداہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
جب نہ باقی رہے انصار و اَعِزَّہ کوئی
قتل سرور کو کیا ہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
سر برہنہ کیا سیدانیوں کو اعدا نے
چھین کر سرسے ردا ہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
جس کے دُر چھین کے ظالم نے طماچَے مارے
اُس کا دامن بھی جلاہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
غم سے پھٹ جائیں گے سینے جو لکھا تُو نے انیس
نوحہِ آلِ عباہائے عاشور کے دن
آیا کیا دورِ بلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.