Sughra ko Muharram ka jab chand nazar aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Hasan Mir
صغری کو محرم کا جب چاند نظر آیا
یاد شہ والا نے دل اور بھی تڑپایا
چاند کو دیکھ کے صغری نے کہا ہائے حسین
آگیا ماہ محرم پر نہیں آئے حسین
یاد پردیس میں آتی ہے لحد اماں کی
دل کا احوال سنانے کو کہاں جائے حسین
آپ آئے نہ خبر آئی نہ اکبر آئے
کیسے اس حال میں صغری سے جیا جائے حسین
جب سے یہ چاند محرم کا نظر آیا ہے
اماں روتی ہیں تجھے اے میرے ماں جائے حسین
کوئی تصویر تو زہرا کی رہی پردے میں
یہ تو اچھا ہوا صغری کو نہیں لائے حسین
نام پر شاہ نے اکبر کے خریدی ہے زمیں
کیسے جاگیر تجھے بھائی کی دکھلائے حسین
عید بھی سوگ کے عالم میں گزاری اس نے
ہائے اکبر کبھی کہتی تھی کبھی ہائے حسین
مستقل شاہ کی آنکھوں سے تھے آنسوں جاری
خط صغری کو مکمل نہیں پڑھ پائے حسین
ایک اک بیٹی سے رخصت ہوئے خیمے میں مگر
ہائے افسوس کہ صغری سے نہ مل پائے حسین
لکھ کے نوحہ یہ تکلم نے دعا مانگی ہے
ہر عزادار کو عاشور پے بلوائے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.