Dikhai deti hai phir Karbala Khorasan mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s) recited by Syed Aale Hasan Rizvi
دکھائی دیتی ہے پھر کربلا خراساں میں
شہید ہو گئے مولا رضا خراساں میں
ادھر معصومہ ادھر ہے رضا نے دم توڑا
بتول گریہ کریں قم میں یا خراساں میں
شفق میں سرخی ہے جیسے تھی روز عاشورہ
حسین پھر سے کیا مارا گیا خراساں میں
جگر رسول کا ٹکڑے ہوا مدینے میں
زہر جو مولا رضا کو ملا خراساں میں
یہ بین کرتیں ہیں رو رو کے عالیہ زینب
حسن کے قتل کو دہرا دیا خراساں میں
علی کے لعل رضا کو شہید کر ڈالا
ادا علی سے یوں بدلہ ہوا خراساں میں
جگر کو تھامے کھڑے ہیں تمام جن و ملک
رضا کو روتے ہیں سب انبیا خراساں میں
قبول کر لے خدایا دعا یہ محسن کی
بچھاؤں جاکے میں فرش عزا خراساں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.