Sajjad zindan ke andheron se mujh ko to bacha le
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Kazmi Brothers
سجاد زنداں کے اندھیروں سے مجھ کو تو بچا لے
بھائی مجھے آغوش امامت میں چھپا لے
دکھتے ہیں میرے کان سلا دو مجھے بھیا
تم ماں کی طرح لوری سنا دو مجھے بھیا
لگتا ہے اندھیرے سے ڈر تیری سکینہ کو
تم سر میرے بابا کا دلا دو مجھے بھیا
دیکھا ہے ان آنکھوں نے بابا کا گلا کٹتے
بھولوں گی بھلا کیسے بتا دو مجھے بھیا
میں سات محرم سے پیاسی ہوں میرے بھیا
دو بوند ہو گر پانی پلا دو مجھے بھیا
بھیا میرے کانوں سے اب تک ہے لہو جاری
تم آ کے ذرا مرہم لگا دو مجھے بھیا
کرتا ہے ستم ظالم سونے بھی نہیں دیتا
آغوش امامت میں چھپا دو مجھے بھیا
سجاد سے سکینہ رو کے یہ فضل بولی
چہرہ میرے اصغر کا دکھا دو مجھے بھیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.