Izzat e Fatima ka sila mil gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
عزت فاطمہ کا صلہ مل گیا
حر کو اک رات میں کبریا مل گیا
ہل اتی کی عطا جس پہ نازل ہوئی
اس کو سرور کا فرش عزا مل گیا
باب زہرا پہ آئے تو بولے ملک
لامکاں کے مکاں کا پتا مل گیا
مسکرائے ہیں سجاد مدت کے بعد
یعنی مختار کو حرملہ مل گیا
تھی صدا باب زہرا پہ سلمان کی
جبرائیل آؤ عرش علا مل گیا
ساری دنیا سے وہ ہو گئی بے نیاز
بیت زہرا میں فضہ کو کیا مل گیا
ہے یقیں اس کو مل جائیں گے خود امام
مرتجز کا جسے نقش پا مل گیا
ہیں حجاب خدا کی کنیز اس لیے
فضہ کو لہجہ اللہ سا مل گیا
کیا ملی مصطفی کو کسائے بتول
ہاں شفا خانہ لا الہ مل گیا
فاطمہ کے فضائل کی تفسیر میں
سارے قرآن کا ترجمہ مل گیا
چوکھٹ مولا غازی مقدر بنا
میرے ہونٹوں کو بھی سجدہ گاہ مل گیا
دستر خواں امام رضا جو ملا
خلد رضواں کا ذائقہ مل گیا
خود خدا نا ملا مصطفی نے کہا
فاطمہ کا مجازی خدا مل گیا
بیٹا نعرہ علی کا لگانے لگا
نوکری کا مجھے بھی صلہ مل گیا
قبر میں مولا آئے تو دل نے کہا
اے عماد اب تجھے بھی خدا مل گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.