Fiza mein dard hai fughan hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
یہ کیسی فجر کی گھڑی ہے
زمیں فریاد کر رہی ہے
بہت تاریک آسماں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
نگاہیں رو رہی ہیں پیہم
ہوائیں کر رہی ہیں ماتم
علی کے سوگ میں جہاں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
حرم بے حال ہو رہے ہیں
سبھی گھٹ گھٹ کے رو رہے ہیں
عجب تکلیف کا سماں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
یہ خلقت کی اماں ہے لوگو
یہ حیدر کا مکاں ہے لوگو
جہاں چھائی ہوئی خزاں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
کبھی کوفے نے نہ سنی وہ
مگر اک بار پھر ہوئی وہ
ہوئی کربل میں جو اذاں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
علی اکبر نے جب اذاں دی
تو ارض کربلا پکاری
یہ میری زیست کا نشاں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
دل شاہ زمن کی غربت
شبیہ مصطفی کی رخصت
کڑا کتنا یہ امتحاں ہے؟
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
گرے میدان میں جو اکبر
تو گھٹنوں چل کے آئے سرور
پکارے لعل تو کہاں ہے؟
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
پسر کے پاس جب وہ پہنچے
تڑپ کر شاہ دیں پکارے
اے دشت غم یہ میری جاں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
کسے جا کر پدر بتائے
مرے کڑیل جواں کے ہائے
کلیجے میں لگی سناں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
جواں کی لاش جب اٹھائی
تو غازی کو پکارے بھائی
کمر ٹوٹی ہے تو کہاں ہے؟
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
ستم کی انتہاء ہے احمد
جلا ہے خیمہء محمد
کہ جس کا ہر طرف دھواں ہے
فضاء میں درد ہے فغاں ہے
علی کی آخری اذاں ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.