Aye Ali Akbar Salaam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Sajjad Mir
ہم جوانوں کی جوانی ہے علی اکبر کے نام
کاش ان کے کام آئیں ہم کریں کچھ ایسے کام
خادموں کی طرح ہم بھی پیش آئیں باپ سے
جس طرح کرتے تھے اکبر بابا جاں کا احترام
اس قدر پڑھ لو وکیل فاطمہ زہرا بنو
ہو تمہارے ہاتھ میں سارا عدالت کا نظام
جس طرح عباس کو اکبر سمجھتے تھے سدا
اس طرح استاد کو دیں باپ کے جیسا مقام
اس جواں کا نام لے کر دل سے تیاری کرو
امتحاں میں کامیابی خود ملے گی گام گام
پاؤں چھونا چاہتا تھا روکا ماتھا چوم کر
اس کریمی پر تمہاری رو پڑا حر کا غلام
سب سوالوں کے ملیں گے سائنسی تم کو جواب
تم کلام پاک سے کر کے ذرا دیکھو کلام
لوٹ آئے خیمے میں سجاد کی آواز پر
تم نے سکھلایا بڑے بھائی کا کیا ہے احترام
ہاتھ کا ماتم ہو یا پھر ماتم زنجیر ہو
دل سے بس ماتم کرو تم کیا حلال اور کیا حرام
یہ ادب سجاد بٹ جائے تبرک میں کہیں
سر جھکا کر جس طرح کرتے تھے وہ ماں سے کلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.