Hijab Allah Ke Pehlu Par Zalim Ne Dar Giraya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sangat Husaini Noha Khwan
حجاب اللہ کے پہلو پر ظالم نے در گرایا
احمد کو یوں تڑپایا اور عرش ہلایا
فریاد تھی لبوں پر بی بی کے ہائے محسن
روتے ہوئے فضہ نے جب در کو ہٹایا
حیدر کو صدا دی تھی ہائے فاطمہ نے رو کر
ٹھوکر سے جو دروازہ ظالم نے گرایا
محشر تھا ایک برپا دہلیز سیدہ پر
بیعت کے لئے کیونکر یہ قہر ہے ڈھایا
ہائے اپنا درد کیسے بتلائے وہ علی کو
جو روتے ہوئے اس نے فضہ کو بتایا
بعد نبی یہ کیسا اس پر ستم ہوا ہے
احمد کی لاڈلی پر ہائے ہاتھ اٹھایا
کہتے تھے نبی جسکو یہ ام ابیھا ہے
افسوس کے امت نے ہے اس کو رلایا
یہ فاطمہ زہرا ہے پہچانوں مسلمانوں
بیٹی ہے محمد کی کیوں تم نے بھلایا
توہین رسالت تھی حاکم نے جو کر ڈالی
دارین کی ملکہ کو خالی ہے لوٹایا
حیدر سے کہا مولا عباس کو بتلانا
اک ماں نے تیرا کرتا ہاتھوں سے بنایا
شبیر یہ کہتے تھے نا جاؤ ایسے اماں
پھر بند کفن ٹوٹے اور ماں نے بلایا
ذیشان مولا مہدی آجائیں اب دعا ہے
پھر قاتل زہرا کا ہو انجام خدایا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.