Aashiqon Ke Dil Ki Hai Dua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
عاشقوں کے دل کی ہے دعا
بحق فاطمہ یا شاہ کربلا
میرے عشق کا یہی صلہ دو یاحسین
خادم حرم مجھے بنا دو یاحسین
لگتا ہے کہ مٹ گئے جہاں کے سارے غم
کربلا میں آکے جب بھی رکھتا ہوں قدم
غم زمانے بھر کے سب بھلا دو یاحسین
میرے قلب و روح کو بھی چین چاہیے
یاحسین کا صلہ حسین چاہیے
کربلا کے بدلے کربلا دو یاحسین
جو بھی دیکھے وہ کہے موذن حرم
میں اذاں حرم میں دوں کریں نا یہ کرم
سوز سے بھرا ہوا گلا دو یاحسین
جاگوں میں حرم میں اور حرم میں سوؤں میں
مثل جابر آپ کی لحد کو دھووں میں
اپنے در کی نوکری دلا دو یاحسین
ان کی خاک پا کو اپنے سر پہ میں رکھوں
زائرین اربعیں کی خدمتیں کروں
اب کے سال یہ شرف دلا دو یاحسین
خوں کا پرسہ پیش میں کچھ اس طرح کروں
نہ گروں میں نہ تھکوں میں اور نہ رکوں
خون میرے جسم کا بڑھا دو یاحسین
خواب روز دیکھتا ہوں سید جناں
صاف کر رہا ہوں میں حرم کی جالیاں
مہر میرے خواب پہ لگا دو یاحسین
کہہ رہا ہے یہ رضا بھی اور وجیہہ بھی
راس ہم کو ہے تمہارے در کی نوکری
بھیک ہم کو بحر فاطمہ دو یاحسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.