Khud Ko Sambhalo Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Ashoor recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
گلے پہ جس گھڑی چلتا تھا شاہ کے خنجر
رکھا تھا فاطمہ زہرا نے ہاتھ گردن پر
اکھڑتی سانسوں میں دیکھا جو شہ نے یہ منظر
تڑپ کے کہنے لگے بس حسین کی مادر
ذبح ہونے دو مجھے ہاتھ ہٹا لو اماں
آج بیٹے کو نہیں خود کو سنبھالو اماں
آپ برداشت نہ کر پائیں گی خونی منظر
بھائی کی گود میں کٹ جائے گا اس بھائی کا سر
ذرا عباس کو دریا سے بلا لو اماں
اور اب آپ کے زخمی ہوئے یہ ہاتھ اگر
مجھ پہ چل جائے گا خنجر سے بھی پہلے خنجر
میرا کٹنے دو گلا ہاتھ بچا لو اماں
ام لیلی علی اکبر کے لیے روتی ہے
مجھ کو معلوم ہے کیا ماں کی تڑپ ہوتی ہے
اچھا اک بار گلے پھر سے لگا لو اماں
زیر خنجر مجھے مل پائے گا اک پل نہ سکوں
آپ کے چھالوں سے بہنے نہ لگے آپ کا خوں
زخمی ہاتھوں سے نہ اب تیر نکالو اماں
ہے یہ معلوم محبت میں میری آئی ہو
زخم کھانے کے لیے پھر سے چلی آئی ہو
سر پہ قاتل ہے کھڑا خود کو چھپا لو اماں
آج تک آپ کے کانوں کا لہو تازہ ہے
آپ کے بازو شکستہ ہیں یہ اندازہ ہے
اور اپنے کو اذیت میں نہ ڈالو اماں
شہ یہ کہتے تھے تکلم میرا اک کام کرو
ذبح ہوتے ہوئے زینب نہیں دیکھے مجھ کو
پردہ مقتل میں کسی طرح بنا لو اماں
آپ کے ساتھ ہیں نانا بھی پدر بھی میرے
کیسے آداب نبھاؤں میں قدم بوسی کے
مجھ سے اٹھا نہیں جاتا ہے اٹھا لو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.