Mere Abbas Ke Hathon Ko Salamat Rakhna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
شاہ نے مقتل کی اجازت جو علمدار کو دی
گر گئی سجدہ خالق میں علی کی بیٹی
رو کے خالق سے دعا کرتی تھیں بنت زہرا
میرے عباس کے ہاتھوں کو سلامت رکھنا
اس کی گردن میں سکینہ نے پروئی جو ابھی
صرف وہ مشک نہیں جاں ہے میرے بچوں کی
اس کے شانوں سے نہ اترے یہ کبھی مشکیزہ
جب سے عباس نے جانے کی رضا ہے مانگی
کیا بتاؤں ہے شہ دیں کی حالت کیسی
بوسے شانوں کے اسے دیتے ہیں رو کر مولا
مارنے والے تو لاکھوں ہیں اکیلے ہیں حسین
ساتھ عباس ہیں جب تک ہے میرے دل کو چین
اس کے ہوتے کوئی بھیا کو نہیں چھو سکتا
دیکھتی ہوں کے ابھی لرزہ تھا رن میں پرچم
خاک پر گر گئے شبیر یوں الجھے تھے قدم
تھام کر اپنی کمر اٹھتے ہیں شاہ والا
چلنا سیکھا کرو بابا نے کہا تھا جب سے
اس کے جینے کی دعا کرتی ہے زینب تب سے
ایسا لگتا ہے کہ وہ وقت ہے آنے والا
ایک احساس حفاظت ہے یہ ہم سب کے لیے
دوسری چادر تطہیر ہے زینب کے لیے
ہو گا زینب پہ یہ احسان الہی تیرا
دل میں اکبر یہی کہتی تھی علی کی بیٹی
تیر مشکیزے پہ برسائیں گے مقتل میں شقی
کس طرح ہاتھوں سے روکے گا وہ تیروں کو بھلا
ام کلثوم کو میں دیکھ کے آئی ہوں ابھی
روتی ہے سینے سے تلوار لگا کر اس کی
بعد عباس کے شاید نہ بچے گی زندہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.