Woh Waqt Yaqeenan Aayega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کبھی اے حقیقت منتظر
نظر آ لباس مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
جب حجت دور کے ہاتھوں
میں
غازی کا علم لہرائے گا
ہر اک مظلوم کی آس ہے یہ حجت کا شمس طلوع ہوگا
پھر شام جگر سے اترے گی سجاد کا ختم رکوع ہوگا
پھر نور امن یوں پھیلے گا
ہر ظلم کو روندھا جائے گا
جس دن سجاد کے اشکوں کی تعداد بتائی جائے گی
اور ان اشکوں کے بدلے میں تلوار چلائی جائے گی
اس سر سے جسم جدا ہوگا تلوار سے جو ٹکرائے گا
آباد بقیع تھا جس جا وہ روضہ کیسے ٹوٹا ہے
کس کس نے یہاں کیسے کیسے سادات کے گھر کو لوٹا ہے
تلوار بتاتی جائے گی وہ خون بہاتا جائے گا
دادی کا حق وہ مانگے گا
اپنی تلوار کے ساتھ کبھی
جو ہاتھ ردائیں لوٹتے ہیں
کٹ جائیں گے وہ ہاتھ سبھی
تطہیر کے گھر کی صورت پھر کوئی گھر نہ لوٹا جائے گا
پھر اہل بیت مدینے میں
آباد کریں گے گھر اپنا
اور لیں گے بنی ہاشم مل کر کچھ پردے داروں کا بدلہ
عباس کی چپ بھی ٹوٹے گی بے شیر بھی تیغ اٹھائے گا
باغی کی بیٹی جس نے بھی چھوٹی بی بی کو بولا تھا
ناموس نبی کو راہوں میں دروں سے جس نے مارا تھا
ان سب کو بنا کر قیدی وہ بازار شام میں لائے گا
گوہر ملکوں کی سرحد سے انساں تقسیم نہیں ہو گا
ہاں نام نہاد مذاہب میں
قرآں تقسیم نہیں ہو گا
وہ عادل ساری دنیا کو
اک عدل کا شہر بنائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.