Pukarte Rahe Sarwar Bahen Khuda Hafiz
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Alwidaii recited by Sajjad Ashraf Naqvi
پکارتے رہے سرور بہن خدا حافظ
چلا ہے رن کو غریب الوطن خدا حافظ
میں بھائی ہوں میں سمجھتا ہوں کیفیت تیری
مگر یہ قوم تو چادر نہ سر پہ چھوڑے گی
نہ مانگنا میرا ان سے کفن خدا حافظ
تمہارے سر کی کسا کا میں آخری تھا شریک
ہوں چور زخموں سے سمجھو ہوں موت کے نزدیک
جہاں سے اٹھتے ہیں اب پنجتن خدا حافظ
اسیری کاٹ کے واپس وطن کو جب جانا
ملے جو سر میرا اس کو یہیں پہ دفنانا
ہے آج سے یہ ہی میرا وطن خدا حافظ
دھن سے بھیا کے ٹکڑے جگر کے گرتے ہیں
میں دیکھتا ہوں لہو آج بھی اگلتے ہیں
لو آ گئے مجھے لینے حسن خدا حافظ
جو میرے حلق پہ شمر لعیں کی تیغ چلے
حسین کہتے تھے اکبر ردا نہ سر سے ڈھلے
بس اب ہے کٹنے کو گردن بہن خدا حافظ
سناں کی نوک پہ میں آنکھیں بند رکھوں گا
مگر یہ وعدہ ہے بازار میں میں بولوں گا
اب اپنا شام میں ہو گا سخن خدا حافظ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.