Akbar Kahin Pe Hain Kahin Asghar Zameen Par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajjad Ashraf Naqvi
اکبر کہیں پہ ہیں کہیں اصغر زمین پر
لاشے ادھر ہیں اور ادھر سر زمین پر
نیزوں پہ تھیں ردائیں کھلے سر تھیں بیبیاں
بے غسل و بے کفن تھے بہتر زمین پر
ٹکڑے نہیں تھے حضرت قاسم کی لاش کے
بکھرا ہوا تھا سورہء کوثر زمین پر
لاشہ جدا تڑپتا ہے غازی کا سر جدا
ظالم نے اک گرائی ہے چادر زمین پر
شب بھر سپاہ شام کی پیتی رہی شراب
صحرا میں سر حسین کا رکھ کر زمین پر
اصغر کی جانے کون سے ٹیلے پہ قبر ہو
چلتی ہے سوچ سوچ کے مادر زمین پر
شہ کہنیوں کے بل گئے چلتے ہوئے وہاں
اکبر کا خوں بہا جہاں اکبر زمین پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.